کتاب: مجموعہ علوم القرآن - صفحہ 373
یہ بھی آیتِ سیف سے منسوخ ہے۔ سورت ھود: حسن،عکرمہ،عطا اور جابر رحمہ اللہ علیہم کے قول کے مطابق یہ مکی سورت ہے۔سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اور قتادہ رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ ایک آیت کے سوا مکی ہے اور وہ آیت اﷲ کا یہ ارشادہے: ﴿اَقِمِ الصَّلٰوۃَ طَرَفَیِ النَّھَارِ﴾ [ھود: ۱۱۴] [اور دن کے دونوں کناروں میں نماز قائم کر] ہے۔[1] اس سورت میں بعض کے نزدیک کوئی آیت منسوخ نہیں اور بعض کے نزدیک تین آیات منسوخ ہیں۔ پہلی آیت: ﴿مَنْ کَانَ یُرِیْدُ الْحَیٰوۃَ الدُّنْیَا وَ زِیْنَتَھَا نُوَفِّ اِلَیْھِمْ اَعْمَالَھُمْ فِیْھَا وَ ھُمْ فِیْھَا لَا یُبْخَسُوْن﴾ [ھود: ۱۵] [جو کوئی دنیا کی زندگی اور اس کی زینت کا ارادہ رکھتا ہو ہم انھیں ان کے اعمال کا بدلہ اسی (دنیا) میں پورا دے دیں گے اور اس (دنیا) میں ان سے کمی نہ کی جائے گی] کہتے ہیں کہ یہ آیت سورت بنی اسرائیل کی آیت: ﴿مَنْ کَانَ یُرِیْدُ الْعَاجِلَۃَ عَجَّلْنَا لَہٗ فِیْھَا مَا نَشَآئُ لِمَنْ نُّرِیْدُ﴾ [بني اسرائیل: ۱۸] [جو شخص اس جلدی والی (دنیا) کا ارادہ رکھتا ہو ہم اس کو اس میں جلدی دیں گے جو چاہیں گے،جس کے لیے چاہیں گے] سے منسوخ ہے۔لیکن یہ درحقیقت اطلاق کی تقیید ہے،نسخ نہیں ہے۔ دوسری آیت: ﴿قُلْ لِّلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ اعْمَلُوْا عَلٰی مَکَانَتِکُمْ اِنَّا عٰمِلُوْنَ﴾ [ھود: ۱۲۱] [اور ان لوگوں سے جو ایمان نہیں لاتے،کہہ دے تم اپنی جگہ عمل کرو،یقینا ہم (بھی) عمل کرنے والے ہیں ] کہتے ہیں کہ یہ آیت،آیتِ سیف سے منسوخ ہے۔ تیسری آیت: ﴿وَانْتَظِرْ اِنَّھُمْ مُّنْتَظِرُوْنَ﴾ [ھود: ۱۲۲] [اور انتظار کرو یقینا ہم (بھی) انتظار کرنے
[1] فتح القدیر (۲/ ۶۶۹)