کتاب: مجموعہ علوم القرآن - صفحہ 275
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ الحمد للّٰہ الذي أنزل علیٰ عبدہ الکتاب تبصرۃ لأولي الرسوخ،وأودعہ أنواعا من الحکم والعلوم منھا الناسخ والمنسوخ،من عرفہ فقد عرف الحق وأدرکہ ویا لہ من شموخ،ومن لم یعرف فقد ہلک وأہلک الشروخ والشیوخ۔ والصلاۃ والسلام علی من جاء نا بالحنیفیۃ السمحۃ السھلۃ البیضاء التي لیس لھا منسوخ،فنسخ بھا الملل وأزاح بھا العلل،ورفع بھا الحق بعد اتضاعہ وقمع بھا الباطل غب ارتضاعہ وہم في بوخ،وعلی آلہ وأصحابہ الذین لا یبلغھم أحد،ولو أنفق مثل أحد ذہبا في أجر ما أنفقوا في سبیلہ من مد أو صاع أو وَضوخ،صلی اللّٰہ علیہ و علیھم و علیٰ حملۃ الروایۃ ونقلۃ الدرایۃ عنہم ما سحَّ الغمام علی الأمصوخ،و غَنَّ الحمام علی الشمروخ،وحن الذیوخ إلیٰ الکوخ،أما بعد! اﷲ کی حمد ہے،جس نے علماے راسخین کی بصیرت افزائی کے لیے اپنے بند ے پر کتاب اتاری اور اس میں گوناگوں حکمتیں اور علوم ودیعت رکھے،جن میں ناسخ و منسوخ بھی ہے۔جس نے اسے پہچان لیا،اس نے سچائی کو پہچان لیا اور اس کا ادراک کرلیا اور وہ کتنا بلند ہے اور جس نے اسے نہیں پہچانا،وہ خود بھی ہلاک ہوگیا اور بچوں،بوڑھوں کو بھی ہلاک کردیا۔ درود و سلام ہو ان پر جو آسان و سہل روشن حنیفیت کو لائے،جسے رد نہیں ہونا ہے اور اس کے ذریعے ملتوں کو منسوخ اور علتوں کو زائل کردیا اور سچائی کو اس کے پست کیے جانے کے بعد بلند کر دیا اور باطل کو اس کے بلند ہونے کے بعد اکھاڑدیا اور وہ شک و تردد میں ہیں،پھر آپ کی آل اور صحابہ پر درود و سلام ہو،جن تک اس کے اجر میں،جو انھوں نے اس کی راہ میں مد یا صاع یا نصف ڈول پانی نفقہ کر دیا،کوئی رسائی نہیں حاصل کر سکتا،اگرچہ وہ اُحد پہاڑ کے برابر سونا نفقہ کردے۔اﷲ آپ پر اور ان پر اور ان سے روایت کے حاملین اور درایت کے ناقلین پر رحمت نازل فرمائے،جب تک ابر شاخوں اور پتوں پر برستا رہے اور کبوتر انگور کے خوشوں پر نغمۂ نوازی کرتا رہے اور جب تک نر بجو