کتاب: مجموعہ علوم القرآن - صفحہ 187
کریں اور جب بھی غافل لوگ اسے بھول جائیں ] 3۔تیسرا درود یہ ہے: ’’اللہم صل علی محمد وعلی آل محمد کما ہو أہلہ ومستحقہ‘‘ [اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل پر ایسا درود بھیج جس کے وہ اہل اور مستحق ہیں ] 4۔چوتھا صیغہ یہ ہے: ’’اللہم صل علی محمد وعلی آل محمد کما أنت أہلہ‘‘ [اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اتنا درود بھیج جس کا تو اہل ہے] 5۔پانچویں درود کے الفاظ یہ ہیں : ’’اللہم صل علیٰ محمد وعلیٰ آل محمد أفضل صلاتک عدد معلوماتک‘‘ [اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل پر اپنی معلومات کے برابر افضل درود بھیج] 6۔چھٹا درود یہ ہے: ’’اللہم صل علی محمد النبي الأمي وعلیٰ کل نبي وملک وولي عدد کلمات ربنا التّامات المبارکات‘‘ [اے اللہ! نبی امی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور ہر نبی،فرشتے اور ولی پر ہمارے رب تعالیٰ کے مبارک اور مکمل کلمات کی تعداد کے برابر درود بھیج] 7۔ساتواں صیغہ یہ ہے: ’’اللہم صل علیٰ محمد عبدک ونبیک ورسولک النبيالأمي وعلیٰ أزواجہ وذریاتہ عدد خلقک ورضا نفسک وزنۃ عرشک ومدادکلماتک‘‘ [اے اللہ! اپنے بندے،اپنے نبی،اپنے رسول نبی امی صلی اللہ علیہ وسلم،ان کی بیویوں اور ان کی اولاد پر اپنی مخلوق کی تعداد،اپنے نفس کی رضا،اپنے عرش کے وزن اور اپنے کلمات کی روشنائی کے برابر درود بھیج]