کتاب: مجموعہ علوم القرآن - صفحہ 185
أخبرت بھٰذہ الصلاۃ کثیرا من الإخوان،فرأیت من داوم علیھا نالوا أسرارا عجیبۃ ما نلت مثلھا،وفیھا أسرار کثیرۃ،تکفیک ھٰذہ الإشارۃ‘‘[1] [میں نے پہلی رات اس درود کو ایک سو مرتبہ پڑھا تو میں نے خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تیری،تیرے والدین اور بہن بھائیوں کی شفاعت ہو گی۔اﷲ مجھے اور تمھیں تکرار کے ساتھ اس کی بشارت کی توفیق عنایت فرمائے۔پھر میں نے اس درود کو اللہ تعالیٰ کی قدرت و طاقت سے ویسا ہی پایا،جیسا شیخ محترم نے اس کا ذکر کیا تھا۔پھر میں نے بہت سے بھائیوں کو یہ درود بتایا تو میں نے اس کو ہمیشہ پڑھنے والوں کو دیکھا کہ ان کو عجیب و غریب اسرار حاصل ہوئے کہ جیسے مجھے بھی نہیں ملے تھے۔بہ ہرحال اس میں کافی سے زیادہ اسرار ہیں،پس تمھارے لیے اشارہ ہی کافی ہے]
[1] خزینۃ الأسرار (ص: ۱۸۰)