کتاب: مجموعہ علوم القرآن - صفحہ 140
سورۃ الانعام کا بیان یہ سورت بہ تمام و کمال ایک ہی بار مکے میں اتری تھی۔اس سورت کی پہلی تین آیات اور سورت براء ۃ کی آخری دو آیات میں عجیب خواص ہیں۔اس سورت کو اکتالیس (۴۱) بار پڑھنے سے قید سے رہائی حاصل ہو جاتی ہے۔اس سورت کے پڑھنے سے بیمار شفا پاتا ہے۔[1] (أخرجہ البیہقي في شعب الإیمان عن علي موقوفا بسند فیہ من لا یعرف،کذا في الإتقان) آیۃ الکرسی کا بیان 1۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا: اے ابو منذر! کیا تو جانتا ہے کہ کتاب اﷲ کی کون سی آیت سب سے زیادہ عظمت والی ہے؟ جب انھوں نے جواب دیا کہ آیۃالکرسی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لِیَھْنِکَ الْعِلْمُ یَا أَبَا مُنْذِرٍ!)) [2] (رواہ مسلم) [اے ابو منذر! تمھیں تمھارا علم مبارک ہو] 2۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ایک طویل حدیث میں تین رات تک شیطان کے آنے کا قصہ آیا ہے،تیسری رات جب اسے پکڑا تو اس نے کہا: ’’دعني أعلمک کلمات ینفعک اللّٰہ بھا،إذا آویت إلی فراشک فاقرأ آیۃ الکرسي حتیٰ تختم،فإنک لن یزال علیک من اللّٰہ حافظ ولا یقربک
[1] شعب الإیمان (۲/ ۴۷۱) امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کی سند میں بعض راوی مجہول ہیں۔ [2] رواہ مسلم،رقم الحدیث (۱۹۲۱)