کتاب: مجموعہ علوم القرآن - صفحہ 134
الدنیا والآخرۃ،والعیاذ بوجہ اللّٰہ تعالیٰ،فإن اللّٰہ تعالیٰ یقول،وھو أصدق القائلین: ﴿مَا فَرَّطْنَا فِی الْکِتٰبِ مِنْ شَیْئٍ﴾ وکذا قال: ﴿وَ لَا رَطْبٍ وَّ لَا یَابِسٍ اِلَّا فِیْ کِتٰبٍ مُّبِیْن﴾ وکذا قال صلی اللّٰه علیہ وسلم : ((خُذْ مِنَ الْقُرْآنِ مَا شِئْتَ لِمَنْ شِئْتَ))و روایات العقوبۃ لمن تھاون بالقرآن العظیم وأساء الظن کثیرۃ جداً‘‘[1] [اللہ کی کتاب کے خواص میں تہاون اور سستی کرنے سے بچو،کیوں کہ اعتقادی تساہل و غفلت دنیا و آخرت کے خسارے کا باعث بنتاہے۔ہم اس سے اﷲ کی پناہ چاہتے ہیں۔پس یقینا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے،اور وہ اصدق القائلین ہے: ﴿مَا فَرَّطْنَا فِی الْکِتٰبِ مِنْ شَیْئٍ﴾ [الأنعام: ۳۸] [ہم نے کتاب میں کسی چیز کی کمی نہیں چھوڑی] جی ہاں ! اس نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے: ﴿وَ لَا رَطْبٍ وَّ لَا یَابِسٍ اِلَّا فِیْ کِتٰبٍ مُّبِیْن﴾ [الأنعام: ۵۹] [کوئی تر ہے اور نہ خشک مگر وہ ایک واضح کتاب میں ہے] نیز رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا: ((خُذْ مِنَ الْقُرْآنِ مَا شِئْتَ لِمَنْ شِئْتَ)) [2] [قرآن سے جو چاہو جس کے لیے چاہو لے لو] جو قرآن عظیم کے ساتھ تہاون و سستی کا مظاہرہ کرے اور اس کے متعلق بدگمانی کا شکار ہو،اس کی سزا کے متعلق روایات بہت زیادہ ہیں ] علامہ ابن القیم رحمہ اللہ نے کہا ہے: ’’کل داء لہ دواء،وأنا أحسنت المداواۃ بالفاتحۃ فوجدت لھا تأثیراً عجیباً في الشفاء،وذٰلک أني مکثت بمکۃ مدۃ یعتریني أدواء،لا أجد لھا طبیبا ولا مداویاً،فقلت: یا نفسي! دعیني دعیني أعالج نفسي بالفاتحۃ ففعلت فأریٰ لھا تأثیراً عجیباً،وکنت أصف ذٰلک لمن اشتکی
[1] خزینۃ الأسرار (ص: ۱۲۲) [2] یہ بے اصل روایت ہے۔دیکھیں : سلسلۃ الأحادیث الضعیفۃ،رقم الحدیث (۵۵۷)