کتاب: مجموعہ علوم القرآن - صفحہ 129
إِلَّا الْمَوْتَ)) [1] (رواہ البزار) [جب تم سورۃ الفاتحہ اور ﴿قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ﴾ پڑھ لو تو تم موت کے سوا ہر چیز سے امن میں ہو جاؤ گے] 14۔سیدنا عبداللہ بن جابر رضی اللہ عنہما نے مرفوعاً بیان کیا ہے: ((إِنَّ فِیْھَا شِفَائً ا مِّنْ کُلِّ دَائٍ)) [2] (الحدیث،رواہ أحمد والبیہقي) [یقینا اس (سورۃ الفاتحہ) میں ہر بیماری سے شفا ہے] 15۔سیدنا عبدالملک بن عمیر نے مرسلاً کہا ہے: ’’فاتحۃ الکتاب شفاء من کل داء‘‘[3](رواہ الدارمي والبیہقي في شعب الإیمان) [سورۃ الفاتحہ ہر بیماری کی شفا ہے] 16۔سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی روایت کے الفاظ یہ ہیں : ((فَاتِحَۃُ الْکِتَابِ شِفَائٌ مِّنْ کُلِّ سُمٍّ)) [4] [سورۃ الفاتحہ ہر زہر سے شفا ہے] 17سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی حدیث کے الفاظ یہ ہیں : ((خَیْرُالدَّوَائِ الْقُرْآنُ)) [5] (رواہ ابن ماجہ) [بہترین دوا قرآن مجید ہے] جب سارا قرآن شفا ٹھہرا تو فاتحہ بالاولیٰ شفا ٹھہرے گی۔لہٰذ حدیث شریف کی نص کے مطابق یہ افضل اور قرآن کی سب سے بہترین سورت ہے۔
[1] مسند البزار (۱۴/۱۲) اس کی سند میں’’غسان بن عبید‘‘ راوی ضعیف ہے۔تفصیل کے لیے دیکھیں : سلسلۃ الأحادیث الضعیفۃ،رقم الحدیث (۵۰۶۲) [2] شعب الإیمان للبیہقي (۲/ ۴۴۹) کشف الخفاء للعجلوني (۱۸۱۶) [3] سنن الدارمي (۲/۵۳۸) شعب الإیمان للبیہقي (۲/۴۵۰) [4] تفسیر ابن کثیر (۱/ ۱۰۱) تفسیر القرطبي (۱/ ۱۴۶) [5] سنن ابن ماجہ،رقم الحدیث (۳۵۰۱) اس کی سند میں’’حارث اعور‘‘ راوی ضعیف و متہم ہے،اس لیے یہ روایت سخت ضعیف ہے۔