کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 665
مسائل پر مناظرہ کیا جائے گا:
۱۔ ہم بعونہٖ تعالیٰ قرآنِ مجید سے بصیغۂ نفی فعل مضارع یعنی ’’لَا أَعْلَمُ الْغَیْبَ‘‘ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم اقرار ثابت کریں گے کہ میں غیب نہیں جانتا، کیونکہ ہمارے نزدیک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اقرار کے خلاف کسی بھی بنی آدم کی شہادت قابلِ قبول نہیں ۔ لہٰذا آپ کے مناظر کا فرض ہوگا کہ وہ بھی قرآنِ مجید سے بصیغۂ مثبت یعنی ’’أَعْلَمُ الْغَیْبَ‘‘ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا اقرار دکھائے کہ میں غیب جانتا ہوں ۔ بعد ازیں فریقین احادیثِ صحیحہ سے دلائل پیش کریں گے۔
۲۔ ہم قرآن مجید سے اس خیر البشر بعد از خدا بزرگ ترکی لسانِ وحی سے بلفظِ صریح ’’أَنَا بَشَرٌ‘‘ دکھائیں گے کہ میں بشر ہوں ۔ پھر احادیثِ صحیحہ سے آپ ’’لَسْتُ بِبَشَرٍ‘‘ دکھائیں ۔ نیز قرآنِ مجید سے یہ بھی ثابت کرنا ہوگا کہ انبیا علیہم السلام کو بشر نہ سمجھنا اور غیب دان جاننا مومنوں کا عقیدہ ہے یا کافروں کا۔
۳۔ ہم قرآنِ مجید سے ثابت کریں گے کہ کسی بھی نبی نے کسی نبی کی قبر پر جا کر عند المصیبت فریاد نہیں کی اور آپ بھی قرآن مجید سے جواب دیں ۔
نوٹ: میری اس تحریر کو عام مجلس میں پڑھ کر سنائیں اور گجرات جا کر اپنے علما کو بھی دکھائیں ۔ اگر وہ مسائلِ مذکورہ پر میدان میں آنا اپنی موت سمجھیں تو ان سے اس کاغذ کی پشت پر لکھوا لائیں کہ فلاں مسئلہ پر بات کریں گے، کیونکہ ہماری غرض ہے کہ آپ کی آواز رائیگاں نہ جائے۔ جہاں تک ہو سکے مناظرہ کرائیں اور اس کاغذ کے نیچے اپنے دستخط کر کے میری طرف چار یوم تک بھیج دیں ۔
المنتظر الجواب
فقیر سید میر
(از ملک پور چاہڑہ، تحصیل و ضلع گجرات)
[1] آپ کے نزدیک ’’ارض‘‘ کا معنی شاید فوت ہوں گے۔