کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 664
میرے دوست آپ نے انصاف نہیں کیا ۔
ثنائے خود بخود کردن نہ زیبد مرد عاقل
عطر آنست کہ خود ببوید نہ کہ عطار بگوید
اگر آپ کے نزدیک وہ فتح صحیح ہے، آپ مجھ پر غالب رہے ہیں تو پھر تیار ہو جائیں ؎
بیا تا دریں شیوہ چالش کنیم
سرِ خصم را سنگ بالش کنیم
میں آپ کو ببانگِ دہل کہتا ہوں کہ اشتہار لکھ کر مجھے تاریخ فرمائیں ۔ بشرطِ صحت اسی میدان لالہ موسیٰ میں حاضر ہو جاؤں گا۔ شرائط وہی رہیں گی، مسئلہ جو بھی ہو انکار نہیں ۔ غیب ہو یا بشر یا حاضر و ناظر یا تقلید۔ محض منطق پر بولنا ہو تو بڑی خوشی سے، لیکن اس کو ایک پوری ٹرن عربی میں ادا کریں گے۔ مناظرہ دو دن ہوگا، جواب جلدی دینا، ورنہ مع ملتانی اور ولایت شاہ معافی[1] مانگ لیں ۔ آیندہ ایسی لاف سے توبہ کریں ۔ ہم آپ کے ضلع ہزارہ آپ کے مولد میں بھی یہ چیلنج پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ خیال رہے کہ مناظرہ پر آپ کو ضرور مجبور ہونا پڑے گا ؎
چوں دشمن خراشیدہ ایمن مباش
فقط
مولوی احمد دین
باسمہ تعالیٰ
نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّيْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ۔
حضرت استاذی جناب حافظ صاحب
السلام علیکم! مودبانہ گزارش ہے کہ میں عام آدمیوں کی زبانی سن چکا ہوں کہ آپ مولوی عبدالغفور صاحب کو ہمارے ساتھ مناظرہ کرانے کے لیے بلانے والے ہیں ۔ آپ کے تحریراً بلانے پر ہم حاضر ہو جائیں گے، لیکن حفظِ امن اور شور و غوغا وغیرہ کے آپ ذمہ دار ہوں گے اور ان تین