کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 657
مسجدوں میں داخل نہ ہونے دینا، مسئلہ نہ سننا، بات نہ کرنا۔ یہ دل میں عبد الوہاب کا مذہب رکھتے ہیں ، ہمارے ڈر سے اس کا نام نہیں لیتے، وہ بہت بُرا شخص تھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ۔نعوذ باﷲ۔ پورے دشمن ہیں ، آپ کو اس وقت ہماری طرح زندہ اور ہر جگہ حاضر و ناظر نہیں مانتے، انسان اور اپنے جیسا بندہ اور بڑا بھائی کہتے ہیں ۔ دُرود نہیں پڑھنے دیتے تو ہم اس کو روک نہیں سکتے۔ میرے پاس یہ شہادتیں ان شبہات سے پاک اور بَری ہو کر پہنچی ہیں ، اگر قصور ہے تو کسی اور کا ہوگا۔ ؎ تو پاک باش برادر مدار از کس باک بزنند گازراں جامۂ ناپاک را برسنگ ورنہ ناممکن نہیں ، لوط علیہ السلام کے مخالفوں نے بھی اتنا تو کہہ ہی دیا تھا۔ یوسف علیہ السلام کے حق میں شیر خوار لڑکے نے گواہی دی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ’’محمد امین‘‘ کہتے تھے۔ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خادموں کے حق میں گواہی دے دیں تو کیا درست نہیں ؟ ہماری آخری حجت یہ ہے کہ ان کو خط لکھ کر جواب منگا لیں ۔ میں کتاب کے دوسرے اڈیشن میں چھپوا دوں گا، لیکن بشرط ۔ان شاء اللّٰه تعالیٰ۔ ورنہ ’’بمیر اے حسو دکیں رنجیست‘‘ شہادتِ اول: یہاں پر تصویر ہے /