کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 652
اس کے بعد یہ مرقوم ہے کہ جہاں ان کا کیڑا نہیں مرتا، آگ نہیں بجھتی، یعنی جہنم کی آگ ہمیشہ قائم رہے گی، کبھی فانی ہونے والی نہیں ہے۔ اس کے خلود کی علت غائی فقرہ مذکورہ کو قرار دیا گیا ہے، کیونکہ ہر شخص آگ سے نمکین کیا جائے گا، یعنی جہنم کی آگ اس لیے ہمیشہ رہے گی کہ ہر شخص اس میں ایندھن کی طرح ڈالا جائے گا۔ طرفہ یہ کہ انجیل میں کہیں بھی یہ نہیں پایا گیا کہ ان بدقسمت لوگوں کو کبھی نجات بھی حاصل ہوگی۔
پس عیسائی دوستوں کی خدمت میں بہ کمال ادب عرض ہے کہ آپ ایسے مذہب کو دور سے سلام کہہ کر چھوڑ دیں ، جس کی اطاعت آگ میں جلنے کا موجب ہے!!
٭٭٭