کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 629
بیان کر دیں گے۔ إن شاء اللّٰه تعالیٰ۔ الغرض ملا صاحب کا یہ قول استدلال اور آثارِ مذکورہ بالا کے متناقص ہے اور ملا صاحب نے تغیرِ احکام کا سلسلہ بھی لکھا ہے۔ مطلب اس کا یہ ہے کہ جب زمانہ ایک حالت سے دوسری حالت میں بدل جائے توحکم بھی معاً ہی بدل جاتا ہے اور اسی طرح مکان بھی۔ ملا صاحب نے اس مسئلے کے متعلق بارہ مثالیں لکھی ہیں ، سب سے یکساں استدلال کیا بخلاف مثال مسجد کے، کیوں کہ اس پر بِنا علی القبور قیاس ہی کیا ہے۔ تغیرِ احکام سے آپ کی جو غرض ہے وہ آپ خود بیان کرتے ہیں ۔ چنانچہ آپ لکھتے ہیں کہ جب ثابت ہو گیا کہ احکام بسببِ تغیرِ زمانہ اور تغیرِ مکان کے بدل جاتے ہیں تو مسئلہ بِنا علی القبور کو بھی اسی طرح کیجیے کہ ابتدا میں بِنا علی القبور کی ممانعت تھی، مگر اب بہ سبب تغیرِ زمانہ اجازت ہو گئی ہے۔ اقول: ہم ملا صاحب سے پوچھتے ہیں کہ کسی حکم کو تغیرِ احکام میں سمجھ کر فتویٰ دینا مجتہد کا کام ہے یا مقلد کا؟ اگر وہ یہ کہیں کہ مجتہد کا کام ہے تو کہا جائے گا کہ آپ کے جن لوگوں نے بِنا علی القبور تغیر احکام میں داخل کیا آیا وہ لوگ یا آپ مجتہد ہیں ؟ اگروہ یہ کہیں کہ مقلد یہ کام کر سکتا ہے تو انھیں فوراً کہا جائے گا کہ آپ کے مقابل کا بھی حق ہے کہ آپ کے برعکس فتویٰ دے دے، یعنی آپ کو جواب دے سکتا ہے کہ ابتدا میں بِنا علی القبور کی ممانعت تھی پھر بہ سبب تغیرِ احکام ممانعتِ بنا پر فتویٰ دیا جائے گا اور بنا کے گرانے پر بھی اس واسطے کہ موجودہ زمانے میں قبر پرستی ازحد ہو گئی ہے اور طرح طرح کے شرک جاری ہو رہے ہیں ۔ پس اب بموجب اس کے قبروں پر بنا کرنا حرام ہے اور بنائے ہوئے کو گرا دینا ضروری چاہیے۔ ملا صاحب نے خوب ڈھنگ نکالا ہے کہ جس مسئلے کو چاہیں تغیرِ احکام میں داخل کرتے ہوئے حلال کر دیں اور جس کو چاہیں حرام کر دیں ۔ ہم ملا صاحب سے پوچھتے ہیں کہ تغیرِ احکام کی بنا پر ماں بہن سے نکاح بھی جائز ہو سکتا ہے؟ اگر ایک شخص کی زوجہ فوت ہو جائے اور اس کی ایک بیٹی عاقلہ بالغہ اس کے گھر ہو اور اسے کسی جگہ سے رشتہ بھی نہ ملے تو کیا اندریں صورت وہ تغیرِ احکام کی بنا پر اپنی لخت جگرسے نکاح کر سکتا ہے؟ ہرگز نہیں ۔ اسی طرح بِنا علی القبور بھی تغیرِ احکام میں ہرگز داخل نہیں ہو سکتا، کیوں کہ مبدہ شرک ہے، اکثر لوگ قبر پرستی سے کافر ہو جاتے ہیں ۔ قال: بِنا کے جواز کا اسی لیے فتویٰ دیا کہ عوام کے دلوں میں مقبور کی حرمت رہے اور اسلام کی