کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 612
اس لیے نقصان نہیں کیا کہ گور پرستوں کے دلوں میں جتنی عزت قبہ جات کی ہے، اتنی شاید اللہ کی نہ ہوگی۔ ملا جی! غازی ابن سعود کا تو یہ مذہب ہے کہ مدینہ منورہ بھی حرم ہے اور آپ اس کے خلاف ہیں ، کیوں کہ حنفی مدینہ طیبہ کو حرم ہی نہیں سمجھتے، جیسا کہ کتبِ فقہ میں مرقوم ہے۔ انصاف آپ کے دروازے پر ماتم کر رہا ہے اور ابن سعود کا یہ اعلان ہے کہ اگر کوئی شخص مجھے یہ ثابت کر دے کہ پختہ قبر اور قبے جائز ہیں تو میں قبے بنانے کے لیے تیار ہوں ، بشرطیکہ جواز کا ثبوت کتاب و سنت و آثارِ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے ماخوذ ہو۔ ملا جی! میں آپ کو مشورتاًیہ کہتا ہوں کہ اگر آپ کے پاس ثبوت موجود ہیں تو ابن سعود کو خود جا کر سمجھا دیں ۔ یہاں دانت کے پیسنے کا کیا فائدہ؟ ملا صاحب فرماتے ہیں کہ جو بنا ہم کرتے ہیں وہ مشرکوں کی سی نہیں ہے، جیسا کہ آپ لکھتے ہیں ۔ وہ بنا جو کہ مشائخ و علما کی قبور پر بنائی جاتی ہیں نہ اس میں تصویریں ہوتی ہیں ، نہ کوئی مسلمان قبروں کی عبادت کرتا ہے، بلکہ یہ قبے محض بطور علامت ہوتے ہیں ، تاکہ لوگوں پر اہل اللہ کی قبور کا نشان رہے۔ جواب : آپ کی یہ بنا عمارت ہونے کی وجہ سے مشرکوں کے ساتھ مشابہ ہے، کیوں کہ وہ بھی بزرگوں کی قبور پر بنائیں کرتے تھے اور آپ لوگ بھی ایسا ہی کرتے ہیں ۔ فرق صرف اتنا ہے کہ آپ [1]