کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 605
کو تسلیم نہیں کرتے، کیوں کہ یہ ان کے مذہب کے خلاف ہے۔ مالکی ، شافعی، حنبلی وغیرہم فاتحہ خلف الامام، رفع الیدین اور آمین بالجہر اس لیے کرتے ہیں کہ یہ ان کے ائمہ کے مذہب میں تھا۔ اگر ان کے ائمہ ایسا نہ کرتے تو احناف کی طرح اس کو ہرگز تسلیم نہ کرتے۔ یہ سب حضرات ان افعال کو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سمجھ کر بجا نہیں لاتے، بلکہ اپنے امام کے اقوال پر یا ان کے طریق پر عمل کرتے ہیں ، لہٰذا ان حضرات کا کوئی حق نہیں کہ یہ اہلِ سنت کہلائیں ۔ حضراتِ احناف پر تعجب آتا ہے کہ بزعمِ خود اپنے آپ کو اہلِ سنت والجماعت کہلانے پر بڑا فخر کرتے ہیں ، حالانکہ ان کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ یہ اہلِ سنت کہلائیں ، بلکہ ان حضرات کو صرف حنفی کہلانا چاہیے۔ ناظرین یہ ہیں تقلید کے چند مختصر نقائص جن کو ہم نے اختصار کے ساتھ ذکر کر دیا ہے۔ فافہم۔