کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 592
تابعی ہے۔ بہت سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا شاگرد ہے۔ وہ (عامر شعبی) کہنے لگے کہ میں وہ مسئلہ بیان کروں گا، جس پر تمام اہلِ حدیث کااتفاق ہے۔[1]
اس کی تائید ’’عین الہدایہ‘‘ کی عبارت سے بھی ہوتی ہے:
’’اہلِ حدیث، اہلِ سنت و الجماعت ہیں اور ان کی اقتدا حنفی کو جائز ہے، اس پر اجماع ہے۔‘‘
(بحوالہ: عین الہدایۃ، ترجمہ ہدایۃ، ص: ۵۲۵، مطبع نولکشور)