کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 589
احمد بن حسن رحمہ اللہ سے روایت ہے : ’’قلت في مجلس أحمد بن حنبل‘‘ اس جگہ ایک آدمی نے بیان کیا کہ مکہ معظمہ میں ایک شخص بنام فتیلہ آیا ہے، ’’و ھو یزعم أہل الحدیث قوم سوئٍ‘‘ ’’اور وہ اہلِ حدیث قوم کو برا خیال کرتا ہے۔‘‘ ’’فجعل أحمد بن حنبل ینفض ثوبہ، و قال: زندیق، زندیق، زندیق‘‘[1] ’’چنانچہ احمد بن حنبل رحمہ اللہ اپنے کپڑوں کو جھاڑنے لگے اور شدید غصے کی حالت میں کہنے لگے وہ (فتیلہ) زندیق ہے، زندیق ہے، زندیق ہے۔‘‘ یا د رہے کہ زندیق اس کو کہتے ہیں جو درپردہ کافر ہو اور ظاہری طور مسلمان منافق ہو۔ گویا امام بن حنبل رحمہ اللہ نے اہلِ حدیث کی غیبت کرنے والے کو تین دفعہ زندیق قرار دیا ہے۔