کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 582
خاتمہ:
ناظرینِ کرام!
ہم نے تورات اور انجیل کی تحریف اور ان کے تغیر و تبدل کا خاکہ نہایت اختصار کے ساتھ کھینچ کر آپ کے سامنے رکھ دیا ہے اور ان پیش کردہ دلائل پر، جو ہم نے اس ضمن میں آپ کے سامنے رکھے ہیں ، ہمیں یقین کامل ہے کہ یہ دلائل اپنے وزن کے اعتبارسے نہایت ٹھوس اور مضبوط ہیں ۔ کیونکہ ہر ممکن کوشش کی گئی ہے کہ ہر حوالہ ٹھیک اور درست ہو۔ اگر کوئی پادری صاحب اس کتاب کا جواب لکھیں گے تو ہم بھی، إن شاء اﷲ، بشرطِ صحت و زندگی اس کا جواب پھر تفصیل کے ساتھ دیں گے، إن شاء اللّٰه۔
ناظرین با تمکین کی خدمت میں عرض ہے کہ آپ اس کتاب کو ایک دو دفعہ ضرور پڑھیں اور مطالعہ فرما کر حق اور باطل میں امتیاز کریں اور حق ظاہر ہو جانے کے بعد اس کو قبول کرنے میں کسی قسم کی تاخیر سے کام نہ لیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو حق پہچاننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
٭٭٭