کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 579
بیچ میں کھڑا کر کے یسوع سے کہا۔
7۔یوحنا (باب ۸ آیت ۴): اے استاد! یہ عورت زنا میں عین فعل کے وقت پکڑی گئی ہے۔
8۔یوحنا (باب ۸ آیت ۵): تورات میں موسیٰ نے ہم کو حکم دیا کہ ایسی عورت کو سنگسار کریں ، پس تو اس عورت کی نسبت کیا کہتا ہے۔
9۔یوحنا (باب ۸ آیت ۶): انھوں نے اسے آزمانے کے لیے یہ کہا تھا تاکہ اس پر الزام لگانے کا کوئی سبب نکالیں مگر یسوع جھک کر انگلی سے زمین پر کچھ لکھنے لگا۔
10۔یوحنا (باب ۸ آیت ۷): جب وہ اس سے سوال کرتے ہی رہے تو اس نے سیدھے ہو کر ان سے کہا: جو تم میں بے گناہ ہو وہی پہلے اس کو پتھر مارے۔
11۔یوحنا (باب ۸ آیت ۸): پھر جھک کر زمین پر کچھ لکھنے لگا۔
12۔یوحنا (باب ۸ آیت ۹): وہ یہ سن کر بڑوں سے لے کر چھوٹوں تک ایک ایک کر کے نکل گئے اور یسوع اکیلا رہ گیا اور عورت وہیں بیچ میں کھڑی رہ گئی۔
13۔یوحنا (باب ۸ آیت ۱۰): یسوع نے سیدھے ہو کر اس سے کہا: اے عورت! یہ لوگ کہاں گئے؟ کیا کسی نے تجھ پر حکم نہیں لگایا؟
14۔ یوحنا (باب ۸ آیت ۱۱): اس نے کہا: اے خداوند! کسی نے نہیں ، یسوع نے کہا: میں بھی تجھ پر حکم نہیں لگاتا۔ جا پھر گناہ نہ کرنا۔
[1] بلکہ ۴۹۔ [خاور رشید]