کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 578
گواہی دیتا ہوں کہ اگر کوئی آدمی ان میں کچھ بڑھائے تو خدا اس کتاب میں لکھی ہوئی آفتیں اس پر نازل کرے گا اور اگر کوئی اس نبوت کی کتاب کی باتوں میں سے کچھ نکال ڈالے تو خدا اس کی زندگی کے درخت اور مقدس شہر میں سے جن کا اس کتاب میں ذکر ہے، اس کا حصہ نکال ڈالے گا۔ جہاں مندرجہ آیات سے یہ بات صاف طور پر واضح ہو جاتی ہے کہ اس کتاب میں کمی بیشی اور رد و بدل ایک یقینی امر ہے اور اسی خدشے کی بنا پر مصنف کچھ لوگوں کو ڈراوے دے رہا ہے، سابقہ گفتگو سے یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ یہ دوست انجیل میں کمی بیشی کرنے کا ا تنا شوق رکھتے ہیں کہ باوجود دھمکی دینے کے بھی انجیل ان کے ہاتھوں سے محفوظ نہ رہی۔ وہ آیات جو ۱۸۶۷ء؁ کی انجیل میں نہ تھیں : اب ہم ان آیات کا ذکر کریں گے جو ۱۸۶۷؁ء کی انجیل میں نہ تھیں اور بعد کے اڈیشن میں ان آیتوں کو شامل کر لیا گیا: 1۔مرقس (باب ۱۶ آیت ۱۹)غرض خداوند یسوع ان سے کلام کرنے کے بعد آسمان پر اٹھایا گیااور خدا کی دا ہنی طرف بیٹھ گیا۔ 2۔مرقس (باب ۱۶ آیت ۲۰): پھرانھوں نے نکل کر ہر جگہ منادی کی اور خداوند ان کے ساتھ کام کرتا رہا اور کلام کو ان معجزوں کے وسیلے سے جو ساتھ ساتھ ہوتے تھے ثابت کرتا رہا۔ 3۔پھر مرقس کی انجیل کے حاشیے پر یوں لکھا ہے کہ پرانے قلمی نسخوں میں بجائے آیات ۱۹ ۔ ۲۰ کے یہ عبارت پائی جاتی ہے: اور جو انھیں فرمایا گیا تھا وہ سب انھوں نے پطرس کے ساتھیوں کو مختصر طور پر سنا دیا اور اس کے بعد خود یسوع نے بھی ان کی معرفت مشرق سے مغرب تک ہمیشہ کی زندگی کی پاک اور لازوال منادی پھیلا لی۔ 4۔یوحنا (باب ۷ آیت ۵۳): پھر ان میں سے ہر ایک اپنے اپنے گھر چلا گیا۔ 5۔یوحنا (باب ۸ آیت ۲): صبح سویرے ہی وہ پھر ہیکل میں آیا اورسب لوگ اس کے پاس آئے اور بیٹھ کر انہیں تعلیم دینے لگا۔ 6۔یوحنا (باب ۸ آیت ۳): اور فقیہ اور فریسی ایک عورت کو لائے جو زنا میں پکڑی گئی تھی اور اسے
[1] انجیل مرقس (باب ۱۶) اور فقرہ ۹ تا ۲۰) موجودہ بائبل کا حصہ ہیں ، جبکہ خود اس کے حاشیے میں لکھتے ہیں کہ یہ فقرات پرانے مخطوطات میں نہیں ملتے۔ (عربی بائبل، ص: ۸۶) اسی وجہ سے RSV بائبل طبع ۱۹۵۱ء میں ان کو شامل نہیں کیا گیا، لیکن لوگوں نے شور مچا دیا، جس کی وجہ سے طبع ۱۹۷۱ء میں انھیں واپس لکھ دیا گیا، لیکن حاشیے میں ان کے مشکوک ہونے کی وضاحت کر دی گئی۔ (مزید تفصیل کے لیے دیکھیں : RSC بائبل کا مقدمہ، ص: vi) حال ہی میں شائع ہونے والی مطالعاتی بائبل کے صفحہ (۱۸۰۱) پر لکھا ہے: ’’چند نہایت قدیم اور اہم نسخے آیت آٹھ پر ختم ہوتے ہیں ، یعنی ۹ سے ۲۰ تک کے فقرات کی تعداد ۴۹ ہوئی۔‘‘ [خاور رشید]