کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 572
6۔مرقس (باب ۷ کی آیت ۱۶): اگر کسی کے سننے کے کان ہوں تو سن لے۔
7۔مرقس (باب ۹ کی آیت ۴۴): جہاں ان کا کیڑا نہیں مرتا اور آگ نہیں بجھتی۔
8۔مرقس (باب ۹ کی آیت ۴۹): اور ہر ایک قربانی نمک سے نمکین ہو جائے گی۔
9۔مرقس (باب ۱۱ آیت ۲۶): اگر تم معاف نہ کرو گے تو تمھارا باپ، جو آسمان پر ہے، تمھارے گناہ بھی معاف نہ کرے گا۔
10۔مرقس (باب ۱۵ آیت ۲۸): تب اس مضمون کا وہ نوشتہ کہ وہ بدکاروں میں گنا گیا پورا ہوا۔
11۔مرقس ۱۴/ ۱۳ جس کا ذکر دانیال نبی نے کیا ہے۔
12۔لوقا کی انجیل (باب ۹ آیت ۵۴ تا ۵۶) جیسا کہ ایلیاہ نے کیا۔
13۔اور کہا تم نہیں جانتے کہ تم کیسی روح ہو، کیونکہ ابنِ آدم لوگوں کی جان برباد کرنے نہیں ، بلکہ بچانے آیا ہے۔
14۔لوقا (باب ۱۷ کی آیت ۳۶): دو آدمی جو کھیت میں ہونگے ایک لے لیا جائے گا اور دوسرا چھوڑ دیا جائے گا۔
15۔لوقا (باب ۱۱ آیت ۲): جب تم دعا مانگو تو کہو: اے باپ ہمارے باپ! تو جو ایمان میں ہے۔ یہ الفاظ بھی اب انجیل میں نہیں ہیں ۔
16۔لوقا (باب ۱۱ آیت ۲): تیری بادشاہی آئے کہ میری مرضی جیسی آسمان پر پوری ہوتی ہے زمین پر بھی ہو۔
17۔لوقا (باب ۱۱آیت ۴): اور ہمیں آزمایش میں نہ پڑنے دے، بلکہ برائی سے بچا۔
18۔لوقا (باب ۱۷ آیت ۲۶): اور دو آدمی کھیت میں ہوں گے ایک پکڑا اور دوسرا چھوڑ دیا جائے گا۔
19۔لوقا (باب ۲۳ آیت ۱۷): اس کو عید کے وقت ان کے لیے ایک قیدی چھوڑ دینا پڑتا تھا۔
20۔لوقا (باب ۲۴ آیت ۴۳) انھوں نے بھنی ہوئی مچھلی کا قتلہ اور شہد کا چھتا دیا۔ نشان زدہ الفاظ اب نہیں ہیں ۔
21۔یوحنا (باب ۵ آیت ۳): ان میں بہت سے بیمار اور اندھے اور لنگڑے اور پژمردہ لوگ پڑے تھے (یہ پانی ملنے کے منتظر تھے) یہ الفاظ اب نہیں ہیں ۔