کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 567
حضرت لوط علیہ السلام کی توہین: پھر اس کے بعد حضرت لوط علیہ السلام کی طرف ایک ایسا شرمناک واقعہ منسوب کیا گیا ہے، جس کو اگر کسی بھی معیار پر پرکھا جائے تو ہر گز پورا نہیں اترتا، چنانچہ کتاب پیدایش باب ۱۹، آیت ۳۰ تا ۳۶ میں ہے: اور لوط ضغر سے نکل کر پہاڑ اوپر جا بسا اور اس کی دونوں بیٹیاں اس کے ساتھ تھیں ، کیونکہ اس کو ضغر میں بسنے میں ڈر لگا اور وہ اور اس کی دونوں بیٹیاں ایک غار میں رہنے لگے۔ تب پہلونٹی نے چھوٹی سے کہا کہ ہمارا باپ بڈھا ہے اور ہم میں کوئی مرد نہیں جو دنیا کے دستور کے مطابق ہمارے پاس آئے، آؤ ہم اپنے باپ کو مے پلائیں اور اس سے ہم آغوش ہوں ، تاکہ اپنے باپ سے نسل باقی رکھیں ، سو انھوں نے اسی رات اپنے باپ کو مے پلائی اور پہلونٹی اندر گئی اور اپنے باپ سے ہم آغوش ہوئی۔ پھر اس طرح چھوٹی کے متعلق بھی لکھا۔ سو لوط علیہ السلام کی دونوں بیٹیاں اپنے باپ سے حاملہ ہوئیں اور بڑی کے ایک بیٹا ہوا اور اس کا نام موآب رکھا، وہی موآبیوں کا باپ ہے، جو آج تک موجود ہیں اور چھوٹی کے بھی ایک بیٹا ہوا اور اس کا نام بن عمی رکھا جو اب تک موجود ہیں ۔ اگر آپ اس واقعے پر غور کریں گے تو یہ واقعہ سراسر جھوٹ اور افترا ہے جو کسی بھی لحاظ سے ٹھیک نہیں ہے۔ کسی محرف نے تحریف کرتے وقت یہ بھی نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ کے صادق اور معصوم نبی پر کس قدر بہتان باندھ رہا ہوں ، لیکن اب یہ دوست ہیں جو اس من گھڑت واقعے کو باقاعدگی کے ساتھ بائبل میں درج کرتے چلے آ رہے ہیں ۔ یہودہ کا زنا کرنا: پھر اس کے بعد حضرت یعقوب علیہ السلام کے بیٹے یہودہ کی طرف بھی ایک بہتان منسوب کیا گیا ہے کہ یہودہ نے اپنے بیٹے کی بیوی سے زنا کیا۔ پھر ایک طرف یہودہ کو تمام اولادِ یعقوب سے بزرگ بھی مانتے ہیں ، کیونکہ یہودی اس یہودہ سے متعلق ہیں ، چنانچہ لکھا ہے: ’’یہودہ اپنے کسی دوست کے ساتھ جنگل میں بکریاں چرا رہا تھا کہ اس کی بہو کسبی عورتوں والا لباس پہن کر ادھر سے آ نکلی، یہودہ نے کہا: مجھے اپنے ساتھ مباشرت کر لینے دو۔ کچھ شرائط طے ہو جانے کے بعد یہودہ نے اس سے صحبت کی اور وہ حاملہ ہو گئی اور اس سے دو لڑکے پیدا ہوئے اور ایک