کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 558
اور باب (۳) کے حاشیے پر لکھا ہوا ہے کہ مندرجہ بالا آیات عبرانی نسخہ جات میں نہیں پائی جاتی ہیں اور تیود و تن کے مطابق مترجم ہوئے۔ ان ہر دو بائبل کے علاوہ پتا نہیں وہ تیود و تن کون سی کتاب ہے جس کے مطابق یہ ترجمہ کیا گیا ہے؟
مندرجہ بالا دو کتابوں کا اختلاف بیان کرنے سے ہمارا مقصد سوائے اس بات کے اور کچھ نہیں کہ ہمارے دوست اس غلط فہمی میں مبتلا نہ رہیں کہ کتاب مقدس میں ایک شوشے کا بھی فرق نہیں ہے، پھر یہ کتابیں ہیں بھی دونوں بائبل میں موجود، اس لیے آپ اس بین شہادت سے انکار نہیں کر سکتے۔
اب تو آپ لوگوں کو چاہیے کہ از روئے انصاف اپنے عقیدے سے رجوع کر لیں ، کیونکہ یہ ثابت ہو گیا کہ بائبل ایک غیر ذمہ دار کتاب ہے، جس میں کافی لوگوں کی دست درازیاں موجود ہیں ۔ پس جب یہ ایک بے ثبوت اور غیر معتبر کتاب ہے، تو اس پر جو عقیدہ قائم کیا جائے گا، وہ بھی بے بنیاد اور غیر معتبر ہو گا۔
تحریفِ ہشتم: بائبل کا اختلاف:
اس سے پہلے ہم ان دو کتابوں کا ذکر کر چکے ہیں جو ان دونوں بائبلوں میں مشترک اور موجود ہیں ۔ اب ہم ان چھے کتابوں کا تفصیل کے ساتھ بیان کریں گے، جو رومن کیتھولک کی بائبل میں موجود ہیں اور پروٹسٹنٹ بائبل میں نہیں ہیں ، تا کہ حضرت مسیح کی یہ یقین دہانی کہ ’’زمین اور آسمان تو ٹل سکتے ہیں ، لیکن ایک نقطہ یا ایک شوشہ تورات سے ہر گز نہ ٹلے گا،‘‘ قارئین کو اچھی طرح ذہن نشین ہو جائے۔
نمبر شمار کتب کل باب کل فقرات
۱ طوبیاہ کی کتاب ۱۴ ۲۹۵
۲ یہودیت کی کتاب ۱۶ ۳۴۶
۳ حکمت کی کتاب ۱۹ ۴۳۵
۴ یشوع بن سیراخ کی کتاب ۵۱ ۱۵۹۰
۵ باروک کی کتاب ۶ ۲۱۳