کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 555
سے مختلف ہے، اس میں حضرت آدم علیہ السلام کی پیدایش سے لے کر طوفانِ نوح تک ۱۳۰۷ سال بنتے ہیں ۔
گویا عبرانی نسخے کے مطابق سامری تورات کا فرق ۳۴۹ برس کا اور یونانی تورات کے مطابق سامری تورات کا فرق ۹۵۵ برس کا ہے۔ جب کہ اس بات پر سب کا اتفاق ہے کہ طوفان کے وقت حضرت نوح کی عمر ۲۰۰ برس کی تھی اور یہ بھی لکھا ہے کہ آدم کی کل عمر ۹۳۰ برس ہے۔
پس اس سے لازم آتا ہے کہ سامری تورات کے مطابق نوح علیہ السلام جب کہ آدم فوت ہوا ۲۲۳ سال تک زندہ رہا اور یہ بالکل غلط اور باطل ہے اور عبرانی اور یونانی نسخے اس کی تکذیب کرتے ہیں ۔
آدم علیہ السلام کی موت کے بعد نوح ۱۲۶ سال تک زندہ رہے اور یونانی نسخے کے مطابق آدم علیہ السلام کی موت کے بعد نوح ۷۳۲ سال تک زندہ رہا۔ تورات کے ان ہر سہ نسخوں میں اتنا زبردست اور فاحش اختلاف ہے جس میں تطبیق ایک محال امر ہے۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عمر:
پھر اس کے ان نسخوں میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عمر کا بھی ذکر موجود ہے۔ عبرانی نسخے میں لکھا ہے کہ نوح علیہ السلام کے طوفان سے لے کر حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پیدایش تک ۲۹۲ سال بنتے ہیں اور یونانی نسخے کے مطابق حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پیدایش تک ۱۰۷۲ سال بنتے ہیں اور سامری تورات کے مطابق ۹۴۲ سال بنتے ہیں ۔ اس جگہ بھی ان تینوں نسخوں میں سخت تناقص اور اختلاف موجود ہے، کیونکہ عبرانی نسخے کے مطابق جس وقت حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پیدایش کو ۲۹۲ سال ہوئے اور یہ بھی لکھا ہے کہ نوح طوفان کے بعد ۳۵۰ برس تک زندہ رہا، جیسا کہ باب (۹) آیت (۲۸) کتاب پیدایش سے ظاہر ہے۔ پس اس سے لازم آیا، ابراہیم علیہ السلام جس وقت کہ نوح فوت ہوا، اس وقت ۵۸ برس کا تھا۔ حالانکہ یہ بھی بالکل باطل ہے اور اس کی تکذیب یونانی اور سامری تورات کرتی ہے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام طوفان نوح علیہ السلام کے بعد ۷۲۲ برس بعد میں پیدا ہوئے، جیسا کہ عبرانی نسخے میں موجود ہے اور اس کے بعد یونانی نسخے میں طوفانِ نوح کے بعد حضرت ابراہیم کی پیدایش کا وقفہ ۵۹۲ سال لکھا ہے۔ ان کتابوں میں انبیا علیہم السلام کی عمروں میں اس قدر باہم اختلاف ہے کہ صاحبِ میزان الحق کو بھی ایسی دقت پیش آئی کہ ان کو قبول کرنے کے بغیر کوئی چارہ کار نہ رہا اور وہ پیش گوئی جو حضرت مسیح علیہ السلام کی طرف منسوب کی گئی ہے، جیسا کہ متی (باب ۵) میں ذکر ہے: ’’کیونکہ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جب تک