کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 511
ان آیات کا بیان جن کو بائبل کی حفاظت میں پیش کیا جاتا ہے
تحریف کا معنی:
پیدایش کی کتاب سے لے کر ملاقی نبی کی کتاب تک کے مجموعے کو عہدِ عتیق کے نام سے موسوم کیا جاتاہے اور کبھی اس سارے مجموعے پر تورات کا لفظ بھی اطلاق ہوتا ہے۔ متی کی انجیل سے لے کر مکاشفاتِ یوحنا تک کے مجموعے کو عہدِ جدید کہتے ہیں اور اس سارے مجموعے کو انجیل بھی کہا جاتا ہے۔ عہدِ عتیق اور عہدِ جدید ہر دو کے مجموعے کو بائبل[1] کے نام سے پکارا جاتا ہے۔
اس سے پہلے کہ ہم تحریفِ بائبل کے متعلق کچھ ذکر کریں ، مناسب معلوم ہوتا ہے کہ تحریف کے لفظ کی جامع مانع تعریف کر دی جائے، تا کہ قارئینِ کرام کی سمجھ میں ساری بات نکھر کر سامنے آ جائے۔
تحریف لفظی اس تبدیلی کانام ہے جو کسی کتاب کے مکمل ہو جانے کے بعد کوئی دوسرا شخص مصنف کی اجازت کے بغیر جان بوجھ کر عمداً اس کتاب کی عبارت میں کوئی لفظی تغیر پیدا کرے یا اس کے الفاظ کی شکل کو حروفِ ہجا کے بدلانے سے کسی دوسری صورت میں مبدل کرے یا پھر کتاب میں کوئی ایسی عبارت بنا کر داخل کرے جس کا اس کے مصنف کو وہم و خیال بھی نہ تھا یا اس کی اصل عبارت سے کچھ نکال دے، وغیرہ وغیرہ۔
لفظی تحریف سے کتاب کا مطلب بگڑ کر ایسا غلط ہو جاتا ہے کہ اس کی صحت پر اطلاع پانا مشکل ہو جاتا ہے، اس کے بر عکس تحریف معنوی وہ ہے کہ جب تک کتاب کے الفاظ محفوظ رہیں مضر نہیں ہوتی، کیوں