کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 471
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
دیباچہ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ، وَالصَّلاۃُ وَالسَّلامُ عَلٰی رَسُوْلِہٖ مُحَمَّدٍ وَّعَلیٰ آلِہٖ وَأَصْحَابِہٖ أَجْمَعِیْنَ، بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔ أَمَّا بَعْدُ!
برادرانِ اسلام! اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آپ دُنیاوی معاملات میں بہت پھنسے ہوئے ہیں اور آپ کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ ہماری معروضات پر توجہ دیں ۔ تاہم میں عرض کروں گا کہ اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ حصہ نکال کر فقیر کی بات پر ضرور توجہ کریں ۔
عرض خدمت صرف یہ ہے کہ جس دن سے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان معرضِ وجود میں آیا اور میری دلی دُعا ہے کہ مالک الملک اس پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، عیسائی حلقوں نے اپنی مذہبی اشاعت اور تبلیغ میں خاصی شدّت اختیار کر رکھی ہے اور یہ شدّت یہاں تک بڑھی کہ خود حکومتِ پاکستان بھی مجبور ہو گئی کہ اس معاملے میں خود سوچے۔ چنانچہ اخبار بین حضرات سے یہ بات مخفی نہیں ہے۔
ادھر مسلمان ہیں کہ تبلیغ کے مقابلے میں بہت پیچھے ہیں ۔ اس کی وجہ ایک یہ بھی ہے کہ ان حضرات کے باوجود اقلیت ہونے کے ایک بہت بڑی حکومت ان کی پشت پناہی کر رہی ہے اور اسی بنا پر یہ لوگ وقتاً فوقتاً اسلام کے خلاف دل آزار اور زہریلا لڑیچر شائع کرتے رہتے ہیں اور سادہ لوح مسلمان اسلام پر اس قسم کے اعتراضات سے اپنے ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔
پھر مسلمانوں کے عیسائیت کے دام میں پھنس جانے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہمارے اکثر علماے کرام عیسائیت سے ناواقف ہیں اور جب مسلمان عیسائیوں کے اعتراضات کی وجہ سے پریشان ہو کر اپنے اپنے حلقے کے علما کی طرف رجوع کرتے ہیں تو علما میں سے اکثر سائلین کو مطمئن نہیں کر سکتے اور وہ تسلی اور تسکینِ قلب نہ ہونے کی بنا پر عیسائی ہو جاتے ہیں ۔ گویا موجودہ وقت میں عیسائیت کا