کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 464
’’جو ایمان لائے وہ نجات پائے گا اور جو ایمان نہ لائے وہ مجرم ٹھہرایا جائے گا۔ ایمان لانے والوں کے درمیان یہ معجزے ہوں گے کہ وہ میرے نام سے بد روحوں کو نکالیں گے۔ نئی نئی زبانیں بولیں گے، سانپوں کو اٹھائیں گے اور اگر کوئی ہلاک کرنے والی چیز پئیں گے تو انہیں کچھ ضرر نہ پہنچے گا۔ وہ بیماروں پر ہاتھ رکھیں گے تو وہ اچھے ہو جائیں گے۔‘‘ (مرقس ب ۱۶، درس ۱ تا ۱۹) افسوس کہ پادری صاحب اور دیگر عیسائیوں میں یہ ایمان کی علامتیں اور معجزے بالکل مفقود ہیں ۔ نہ تو وہ مسیح کے نام سے جنّوں کو نکال سکتے ہیں نہ وہ نئی نئی زبانیں بول سکتے ہیں ۔ وہ بھی دوسرے لوگوں کی طرح اسکولوں میں جا کر انگریزی اور عربی وغیرہ محنت سے سیکھتے ہیں ۔ اگر ان میں ایمان ہوتا تو بغیر پڑھنے کے نئی نئی زبانیں بول سکتے۔ سانپوں کو بھی ڈر کی وجہ سے ہاتھ نہیں لگا سکتے۔ اگر سانپ ان کو ڈس دے تو وہ بھی دوسرے لوگوں کی طرح درد میں مبتلا ہو تے ہیں ، بلکہ بعض مر بھی جاتے ہیں اور ہلاک کرنے والی زہریلی چیز پینے سے انھیں بھی تکلیف اور ضرر پہنچتا ہے۔ دوسرے لوگوں کی طرح مر بھی جاتے ہیں ۔ بیماروں کے سر پر ہاتھ رکھنے سے کوئی اچھا نہیں ہو سکتا، بلکہ وہ خود بھی بیمار ہو کر ہسپتال میں داخل ہوتے ہیں اور کئی لوگوں کو موت بھی آ جاتی ہے۔ ہر چند کہ مسیحی دوستوں میں ایمان ہر گز نہیں ہے۔ اگر وہ ایماندار ہیں تو مذکورہ بالاایمان کی علامتوں کو ہمیں دکھائیں ۔ جب ایمان ہی نہ رہا تو نجات کہاں ؟ اے مسیحی دوستو اور نجات کے طالبو! اگر آپ نجات چاہتے ہیں تو اسلام میں داخل ہو کر اللہ اور رسول کی فرمانبرداری اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرو۔ ہم خدا تعالیٰ کا از حد شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں پادری صاحب کے ذریعے سے جو انھوں نے دو رسالے لکھ کر ہمیں نجات کی تحقیق کرنے پر توجہ دلائی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اور مسیحی دوستوں کو اسلامی نجات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ آخر میں ہم پاکستان کی انقلابی حکومت کے از حد شکر گزار ہیں جس کی عنایت سے ہم اس قابل ہوئے ہیں کہ اس کتابچے کی اشاعت کروا سکیں ۔ ہم حکومت اور اربابِ اقتدار کے احسان مند ہیں کہ انھوں نے ہمیں یہ سہولت اور اجازت عطا فرمائی کہ ہم نے اسلام کے شفاف آئینے پر سے