کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 454
نجات میں داخل ہونا نا ممکن ہے۔ پادری صاحب اور اکثر عیسائی دولت مند معلوم ہوتے ہیں ، جیسا کہ امریکہ وغیرہ۔ پادری صاحب اگر دولت مندی کا لالچ نہ کرتے تو اسلام کو چھوڑ کر عیسائیت کو قبول کیوں کرتے؟ آپ عیسائی ہو کر ایف، سی کالج لاہور کے پروفیسر اور نور افشاں کے ایڈیٹر نہ بنتے۔ جو لوگ اسلام سے مرتد ہو کر عیسائیت میں داخل ہو جاتے ہیں ، وہ دولت ہی کا لالچ کرتے ہیں ۔ پادری صاحب! بتائیے کیا انجیل میں نجات ہے یا جہنم؟ اس نجات کا دارو مدار کفارہ پر ہے۔ اس کی بھی قلعی کھول دی جائے گی، إن شاء اللّٰه، گھبراؤ مت! 22۔سیئات:’’خدا ہی نے مسیح کے کفارے کو روحانی آزادی کا سبب ٹھہرایا ہے۔‘‘ (شیر ۱فگن، ص: ۴۴) بے شک خدا نے سب گناہوں کی بخشش کا انتظام فرمایا ہے، لیکن اس انتظام سے وہی شخص فائدہ اٹھا سکتا ہے، جو اس کو قبول کرتا ہے۔ (شیرا فگن ص: ۵۱) نجات :مسیح کے کفارے کا دارو مدار ان کا صلیب پر چڑھ کر مرنے پر موقوف ہے۔ مسیح سولی پر چڑھ کر مرا اور سب عیسائیوں کے گناہ اٹھا کر لے گیا۔ صلیبی بیانات جو انجیل میں مذکور ہیں ، ایسے باہم ضد و نقیض ٹھہرتے ہیں کہ ان میں مطابقت دینا نہایت ہی مشکل ہے۔ اب ہم صلیبی واقعات بہ نظر مضمون اختصار کے ساتھ بیان کرتے ہیں ۔ ناظرین غور سے سنیں !
[1] تاریخی لحاظ سے ان کا حواری ہونا ثابت نہیں ہوتا، چونکہ مسیحی محض حسنِ ظن کی بنیاد پر ایسا سمجھتے ہیں ، اس لیے انھیں حواری کہا گیا ہے۔ [خاور رشید]