کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 422
خاتمۃ الکتاب، بعون اللّٰہ الوھاب مسیحی دوستو! جو آپ کی الہامی کتاب بائبل ہے، اس میں از حد تحریف پیدا ہو چکی ہے، جیسا کہ ہم نے اپنی کتاب ’’برہان الحق‘‘ میں اس کا ذکر کیا ہے۔ جس کتاب کی سرے سے بنیادیں قائم نہیں ، اس کتاب پر ایمان لانا آپ کا کیا سنوارتا ہے؟ آؤ اسلام میں داخل ہو کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرو۔ آپ جانتے نہیں کہ آپ کے مقابلے میں کونسا دین ہے، وہ اسلام ہے اسلام، منطق وفلسفہ اور مناظرہ جس کے دروازے کے ادنیٰ خادم ہیں ۔ اگر آپ کو حق طلبی منظور ہے تو اسلام کو منظور کرو، جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو تحقیق کی توفیق عطا فرما دے۔ آمین ثم آمین معاونین اشاعت کے حق میں دعا معاونین میں سے میرا حقیقی بھانجا عنایت اللہ ساکن کھوکھرکے متصل گوجرانوالہ اور مولانا محمد رفیق صاحب پسروری اور مولانا محمد رفیق صاحب مدن پوری لائل پور اور حضرت شیخ محمد اسحاق صاحب فتح گڑھی مہاجر حال وارد گوجرانوالہ۔ جنھوں نے مالی امداد سے اس کتاب کو شائع کرایا۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ان کے مال واولاد، صحت وعمر میں رحمت و برکت کی بارش کرے اور ان کو کتبِ اسلامیہ کی، جو مخالفین کی تردید میں ہیں ، زیادہ سے زیادہ اشاعت کرنے کی توفیق عطا فرما دے۔ آمین ثم آمین ٭٭٭ تـــــــمـــت