کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 42
تقریظ ازحضرت مولانا محمد حنیف صاحب ندوی ’’مدیر الاعتصام‘‘ گوجرانوالہ ’’فضائل سیدالعالمین‘‘ کو میں نے جستہ جستہ کئی مقامات سے دیکھا ہے۔ مولانا نے اس مفید کتاب کی تدوین میں جن امور کا التزام کیا ہے، اس میں وہ کامیاب ہیں ۔ اس میں حشو و زواید سے قطع نظرصرف ان روایات و صحیح احادیث کا تذکرہ ہے، جن سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے محامد کا کوئی پہلو نکلتا ہے۔ کتاب بلاشبہہ مفید اور قابلِ مطالعہ ہے۔ محمد حنیف ندوی