کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 411
دروازے پر کھڑا ہوا۔ لوگوں نے پوچھا: تو کون بزرگ ہے؟ وہ کہنے لگا: میں نجد سے آیا ہوں ۔ سب سے پہلے شیطان نے نجدیوں کو بدنام کیا۔ وہ کہنے لگا: جو تم مشورہ کرتے ہو میں بھی اس کو سنوں ۔ پس شیطان بھی ان میں داخل ہوا۔ اس گھر میں قریش کے بڑے بڑے امرا داخل تھے۔ بعض نے بعض کو یہ کہنا شروع کیا: یہ مرد، اس کے کام جو تم نے دیکھے، خدا کی قسم ہم ان سے بے خوف نہیں ہیں ۔ اس کے صحابہ دن بدن بڑھتے جاتے ہیں ۔ یہ کسی وقت ہم پر حملہ کرے گا۔ ایک نے مشورہ دیا کہ اس کو لوہے کی زنجیروں میں جکڑ کر ایک مکان میں بند کر کے دروازہ بند کیا جائے۔ پھر اس کے انجام کو سوچا جائے۔ شیطان نے سن کر یہ کہا کہ یہ رائے درست نہیں ہے۔ خدا کی قسم! اگر تم اس کو قید کرو گے تو اس کی قید مشہور ہو جائے گی تو اس کے صحابہ اس کو قید سے نکال کر لے جائیں گے، پھر وہ لڑائی کر کے تم پر غالب آئیں گے۔
اس کے بعد ایک اور شخص نے یہ رائے قائم کی کہ ہم اس کو اپنے شہر سے دور نکال دیں گے۔ پس ہمیں کوئی خیال نہیں ہو گا کہ یہ کہاں چلا جائے گا؟
شیطان کہنے لگا: یہ تمہارا خیال درست نہیں ہے، کیونکہ اس کی اعلی ترین باتوں اور زبان کی حلاوت آدمیوں کے دلوں پر اثر ڈال دیتی ہے۔ خدا کی قسم! یہ شخص اپنی وعظ و کلام سے بہت آدمیوں کے دلوں پر اثر ڈال کر ایک فوج بنائے گا اور تم پر حملہ کر کے تم پر غلبہ حاصل کرے گا۔ شیطان کی جرح سے دونوں قول باطل ٹھہرے۔
ابو جہل بن ہشام نے کہا: خدا کی قسم میں ایک رائے قائم کرتا ہوں ۔ حاضرین نے کہا: اے ابو حکم! تیراکیا خیال ہے؟ وہ کہنے لگا: میرا خیال یہ ہے کہ قریش کے ہر ایک قبیلے سے ایک نوجوان بہادر لیا جائے اور اس کے ہاتھ میں کاٹنے والی تلوار دی جائے۔ پھر سب اس پر یک بارگی حملہ کرتے ہوئے اس کو قتل کر ڈالیں اور ہمیں خوشی ہو گی۔ پس بلوا کی صورت میں اس کا خون تمام قبائل میں متفرق ہو جائے گا اور عبدِ مناف کے بیٹے تمام قوم سے لڑائی نہیں کر سکیں گے۔ پس سب نے اس کی رائے کو پسند کیا۔ ابلیس شیطان نے کہا: اس مرد نے جو بات کہی ہے، میرا بھی یہی خیال ہے۔ پس قوم اس پر پل پڑے۔
جبرائیل علیہ السلام نبی علیہ السلام کے پاس آ کر کہنے لگا: آج رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بستر پر نہیں سونا ہو گا۔ رات کے وقت وہ نبی علیہ السلام کے دروازے پر جمع ہوئے۔ پس جب نبی علیہ السلام نے خیال کیا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کو فرمایا کہ تو میرے بستر پر سو جا اور میری چادر سبز اپنے اوپر لے کر آرام کر اور
[1] سیرۃ ابن ہشام (۳/۵)