کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 393
ہوں کہ الہامی کتاب اور اس کے رشیوں کی عظیم الشان زندگی ہونی چاہیے اور میں خدا کو حاضر ناظر جان کر سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر ویدک تعلیم اور ان کے رشیوں کی زندگی پاکیزہ ہوتی تو مجھے ان کے رشی قبول کرنے میں کوئی دریغ نہ تھا۔ چونکہ اس کتا ب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور ویدک تعلیم اور ان کے رشیوں کی زندگی کا مقابلہ کیا گیا ہے، لہٰذا میں اس کے فیصلے کو منصف مزاج ناظرین کے ضمیر پر چھوڑتا ہوں ۔
الحمد ﷲ! پنڈت دھرم بھکشو کی کلام الرحمن کے اتنے حصے کا جواب ختم ہوا، جو انھوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر شبہات پیدا کیے تھے۔