کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 386
(کاتیائن۔ ۲۰.۶.۵) آدھی داس نیچے اور اوپر سے اچھاون دستر کر سورگ تو کے آتی۔ اشو (گھوڑا) مشہی (یجمان کی بیوی) کو اچھا ون کرے۔ آدھور پوودتی (کہتا) ہے اشو مہشاؤ تم سورگ لو کے ارتھات اس یگیہ بھومی میں اُبٹ آچاریہ جی بھی ایسا ہی ترجمہ کرتے ہیں ۔ اتنا مزید لکھتے ہیں کہ یجمان کی بیوی گھوڑے… کو نکال کر اپنی … میں دھر لے۔ (بحوالہ کا تیائین ثروت سوتر (۲۰۔۶۔۶۱) یجمان کی بیوی خود ہی گھوڑے کے… کو کھینچ کر اپنی … میں دھر لیتی ہے۔ گھوڑا دیوتا ہے۔ طاقتور گھوڑا حمل قائم کرے، یعنی مجھ میں نطفہ ڈالے، کیسا ہے گھوڑا؟ نطفہ سینچنے والا، حمل قائم کرنے والا، یعنی بیج ڈالنے والا ہے۔ علاوہ ازیں اس ترجمے کی صحت کے لیے بہت سے شواہد ذکر کیے گئے ہیں ۔ (وید ارتھ پرکاش ب ۵ صفحہ: ۱۱۹۔ ۱۲۱)
مہاشے مترو میں از خود تو کچھ کہنا نہیں چاہتا، خدا لگتی خود ہی انصاف کرنا کہ جس کتاب میں شرم و حیا سے جنگ کرنے والے منتر موجود ہیں ، کیا وہ ایشور گیان خدا ہی کا کلام ہو سکتی ہے؟ جن لوگوں نے ان کو تصنیف کیا ہے، کیا وہ رشی اور ملہم ہونے کے درجے تک پہنچ سکتے ہیں ؟ ہر گز نہیں ، میں اس سے زیادہ تشریح کر کے اپنے مہاشے متروں کو ناراض نہیں کرنا چاہتا۔ اس کا فیصلہ ان کے ضمیر پر چھوڑتا ہوں ۔