کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 365
چھپاتے تھے، وہ یہ ہے کہ اللہ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ظاہر کر دیا کہ زید رضی اللہ عنہ کے طلاق دینے کے بعد حضرت ز ینب رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں آکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں داخل ہوں گی۔ تفسیر ابنِ کثیر و خازن میں اسی کو پسندیدہ اور صحیح کہا گیا ہے۔ لوگوں کے طعن کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس نکاح سے اعراض کرنا چاہتے تھے، لیکن یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فعل خدا کی مرضی کے خلاف تھا۔ تفسیر مدارک میں مذکور ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس نکاح سے اس لیے پرہیز کرتے تھے کہ لوگ یہ نہ کہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بیٹے کی زوجہ بہو سے نکاح کر لیا ہے۔ یہ تو ہے محققین کی تفسیر۔