کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 361
سچ کہتا اور سیدھی راہ کی ہدایت کرتا ہے۔ ان کو، یعنی لے پالکوں کو ان کے باپوں کے نام سے بلایا کرو۔ اللہ کے نزدیک بہت انصاف ہے، اگر تم ان کے باپوں کو نہیں جانتے تو سمجھو کہ وہ دین میں تمھارے بھائی ہیں ، ان کو بھائی کہہ دیا کرو، بہرحال ان کو بیٹا مت کہا کرو۔ (سورۃ الأحزاب) یعنی قدرت نے جس کا تعلق نہیں جوڑا، تم اس کو قدرتی تعلق کی طرح مت سمجھو، بلکہ ان کا اصل تعلق ظاہر کرنے کو ان کے باپوں کے نام سے بلایا کرو، تا کہ منہ بولے اور سگے بیٹے میں فرق پیدا ہو جائے۔