کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 35
5۔ جہاں جہاں مولف رحمہ اللہ نے حواشی لکھے تھے، ہم نے انھیں برقرار رکھا ہے اور آخر میں اس کی صراحت کر دی ہے۔ اظہارِ تشکر: سب سے پہلے ہم اﷲ رب العزت کے شکر گزار ہیں ، جس کے فضل و احسان کی بنا پر ہمیں اس علمی خزینے کی خدمت و اشاعت کی توفیق میسر آئی، پھر ہم ان تمام اَحباب و اِخوان کے ممنون ہیں ، جنھوں نے کسی بھی مرحلے پر ہماری معاونت اور حوصلہ افزائی کی ہے۔ خصوصاً فضیلۃ الشیخ فلاح خالد المطیری حفظہ اللہ (مدیر لجنۃ القارۃ الہندیہ) اور محترم المقام مولانا عارف جاوید محمدی حفظہ اللہ ہمارے خصوصی شکریے کے سزاوار ہیں ، جن کے تعاون اور سرپرستی کی وجہ سے اس علمی تراث کا احیا عمل میں آیا۔ اسی طرح محترم ضیاء اﷲ کھوکھر صاحب اور جناب مولانا محمد اشرف جاوید اور محترم محفوظ الرحمن (جامعہ سلفیہ بنارس) کے بھی ہم ممنون ہیں ، جنھوں نے مولانا گکھڑوی مرحوم کی بعض تصانیف اور مضامین کی فراہمی میں ہمارے ساتھ تعاون کیا۔ محترم مولانا خاور رشید صاحب (مدرس دار العلوم محمدیہ لاہور) کے بھی ہم شکر گزار ہیں ، جنھوں نے سارے مسودے کو پڑھا اور بعض مقامات پر مفید حواشی تحریر کیے۔ اﷲ تعالیٰ انھیں اور دیگر تمام معاونین کو جزاے خیر عطا فرمائے اور اس عمل کو قبولیت سے سرفراز فرما کر ہمارے لیے توشہ آخرت بنائے۔ آمین یا رب العالمین والسلام حافظ شاہد محمود 1436/1/26ھ = 2014/11/20ء hasanshahid85@hotmail.com