کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 299
آپ کی عصمت و عظمت ظاہر نہ ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پچاس برس کی عمر تو مخالفین کے نزدیک بھی کسی طعن سے آلودہ نہیں ہوئی، بلکہ نہایت پاکیزہ اور بے داغ ہے۔ اب ہمیں اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ آپ نے پچاس برس کی عمر کے بعد چند نکاح کیوں کیے؟ سو اس کی حکمت قریب ہی عیسائی کے جواب میں گزر چکی ہے۔ پچیس سال تک مجرد رہ کر نکاح کرنا، چونکہ آریہ کی شریعت کے عین مطابق ہے، لہٰذا ان کو اس نکاح پر خوشنودی کا اظہار کرنا چاہیے۔ اس کا ثبوت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے واقعے میں آئے گا۔ إن شاء اللّٰه۔
[1] …………………