کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 296
عبادت اور فاقہ کشی ، جس کا سبب سخاوت تھا، ایسے مقامات پر قوت کو صرف کرنے سے دل میں تزکیہ، زہد اور تقوی اور ضبط النفس اس قدر پیدا ہوتے ہیں کہ جس کی نظیر آریہ کے رشیوں کو کبھی خواب میں بھی نصیب نہیں ہوئی۔ پنڈت جی نے سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کے فعل پر طعن کرتے ہوئے ویدوں کے دیوتاؤں کی طرف نظر نہیں کی جو ہر کنواری لڑکی کی بکارت کو بلا نکاح صحبت کر کے زائل کر دیتے ہیں ۔ چنانچہ وید ارتھ پرکاش میں لکھا ہے:
ویدوں کی رو سے کوئی بھی کنواری لڑکی صحیح معنوں میں باکرہ نہیں کہی جا سکتی، بلکہ سوم، گندھرو اور آگنی نامی تینوں دیوتا اس لڑکی کے ساتھ بیاہ سے قبل صحبت کر چکتے ہیں ۔ چنانچہ اتھر وید کانڈ ۱۴ سوکت ۲ منتر ۳/۴/۳۲ یا رگ وید منڈل ۱۰ سوکت ۸۵ منتر ۴۰/۴۱/۴۵ میں لکھا ہے: کنیا تو پہلے سوم دیوتا کی زوجہ بنتی ہے۔ تیرا دوسرا خاوند گندھرو دیوتا ہے۔ تیرا تیسرا خاوند آگنی دیوتا ہے۔ آدم زاد لوگ چوتھے نمبر پر تیرے خاوند ہیں ۔ سوم دیوتا نے گندھرو کو دیا، بعد ازاں گندھرو نے آگنی کے حوالے کی، اب آگنی دیوتا نے عورت کو دولت اور اولاد کے ساتھ میرے سپرد کیا۔ دیوتا پہلے اس بیوی کے ساتھ صحبت کر چکتے ہیں اور اپنے اعضا کو اس کے جسم کے ساتھ لگا چکتے ہیں ۔ وید ارتھ پرکاش ب ۴ صفحہ ۱۰۹۔
کنیا کنواری لڑکی کو کہتے ہیں ۔ دیوتا اس کو کہا جاتا ہے جس کی پرستش کی جائے اور ان کا پایہ بہت بلند ہوتا ہے۔ معلوم نہیں کہ وہ کس جنس سے ہیں ۔ ہر چند وہ انسان نہیں ہیں ۔ یہاں صحبت سے مراد حقیقی مباشرت ہے، جس سے اولاد پیدا ہو سکے۔ اور اپنے اعضا کو اس کے جسم کے ساتھ لگانا اسے حقیقی ثابت کرتا ہے۔ میرے سماجی مترو! میں از خود تو کچھ کہہ نہیں سکتا۔ آپ خود ہی انصاف کریں کہ دیوتاؤں کا ہر کنواری لڑکی کے ساتھ صحبت کر کے اس کی بکارت کو زائل کرنا ایسے لوگ دیوتا کہلانے کے مستحق ہو سکتے ہیں ؟ اور جس کتاب میں ایسی شرمناک تعلیم پائی جائے اس کو الہامی تسلیم کیا جا سکتا ہے؟ ہر گز نہیں ۔ یہ منتر تو یقینا کسی انسان کے بنائے ہوئے ہیں ، جو کہتا ہے کہ دیوتاؤں نے نوبت بہ نوبت بھوگ کر (مجامعت کر کے) میرے سپرد کیا ہے۔ یا تو ایشور خدا جل شانہ کو بیوی والا تسلیم کیا جائے گا۔ ورنہ اس کو انسان کا کلام ماننا پڑے گا جو بیوی کا محتاج ہے۔ بہر کیف یہ ایشور کا الہام نہیں ہو سکتا۔ پنڈت جی! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نو ازواج پر تو آپ کو شکایت ہے، لیکن آپ کے دیوتا
[1] مشکاۃ المصابیح (۱/۲۷۱)
[2] مشکاۃ المصابیح (۱/۴۶۱)
[3] مشکاۃ المصابیح (۳/۱۳۴)