کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 287
پس نتیجہ صاف ہے کہ زنا اور فریب سے قتل کروانا، پھر اس کی عورت پر زبردستی غاصبانہ قبضہ کرنا، خدا کے نزدیک پسندیدہ افعال ہیں ۔ نعوذ باللّٰه من ذلک ناظرین کو ضرور اس بات کو ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ یہ اوریاہ کی کہانی از سر تا پا نہایت لغو بلکہ صاف کذب بیانی ہے جو حضرت داؤد علیہ السلام اور خدا پر افترا ہے۔ یہ کسی خدا اور رسول کے دشمن کا من گھڑت اور ناپاک بہتان ہے۔ عیسائیوں پر تعجب ہے کہ وہ بائبل کی ایسی نجس تعلیم کو خدا کا کلام سمجھتے ہوئے اسلام کی پاکیزہ تعلیم سے اس کا مقابلہ کرتے ہیں : چہ نسبت خاک را بہ عالم پاک ٭٭٭