کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 268
کا حصہ لیں ۔‘‘ (منو ادھیاے ۹ شلوک ۱۲۳)۔ ’’پہلی عورت موجود ہو اور بخشا سے دولت فراہم کر کے اُس روپے سے دوسری شادی کرے تو اُس کو صرف جماع کا لطف ملتا ہے۔ اولاد اُس کی ہے کہ جس نے دولت دی۔‘‘ (منو ادھیاے شلوک ۵) بیج کسی کا پھل کسی کو، کیسا بعید از انصاف ہے! ہر چند اِن سے ایک وقت میں دو عورتوں کو رکھنے کا ثبوت ملتا ہے۔