کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 250
خصم بن اور وہ تیری جورو بنے۔ (استثناء باب ۲۱ درس ۱۰ تا ۱۴) مذکورہ بالا عبارت سے لڑائی میں دشمنوں کو قید کر لانا اور ان میں سے خوبصورت عورت کو ایک مہینے کے بعد اپنے گھر میں لا کر اس سے صحبت کرنا اور اپنی جورو بنانا سوائے سر منڈانے کے عین اسلام کے مطابق ہے۔ مسیحی دوستو! اس میں بھی لوٹ میں قید ہو کر آئی عورت کو بلا نکاح ہی استعمال کرنے کا حکم ہے۔ اسلام میں تو ایسی عورت کو نکاح سے استعمال کیا جاتا ہے، جیسا کہ قریب ہی گزرا ہے، بخلاف تمہاری کتاب کے کہ اس میں نکاح کا ذکر تک نہیں ہے، جو بقول تمھارے عین زنا کاری ہے، تو پھر تم کس منہ سے اسلام کی پاکیزہ تعلیم پر طعن کرنے سے باز نہیں آتے؟ اسلام تو تمھارے مطاعن کو دفع کرتا ہے، لیکن تمھارا اعتراض درحقیقت تمھاری کتاب پر ہی عائد ہوتا ہے۔ ناظرین! سیرۃ المسیح کے مصنف اور دیگر عیسائیوں کے وہ اعتراضات جو ان کی طرف سے اسلامی جہاد پر عائد ہوتے ہیں ، ان کا جواب ختم ہوا۔ لیکن چونکہ آریہ سماج بھی انھی کی طرح اسلامی جہاد پر دل خراش الفاظ میں دریدہ د ہنی اور بد زبانی سے طعن کرتے ہیں ، لہٰذا جنگ و جہاد کو بغرضِ الزام ان کی کتابوں سے اس لیے ثابت کیا جاتا ہے کہ ان کی زبان طعن کرنے سے بند ہو جائے اور اس پر مہرِ سکوت لگ جائے۔ ٭٭٭
[1] مشکاۃ المصابیح (۲/ ۲۴۶) [2] مشکاۃ المصابیح (۲/ ۲۵۹)