کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 234
کرے گا۔ گویا کفار نے اپنی نادانی اور جہالت سے خود اسلامی مبلغ کو منگوا کر اسلام کی تبلیغ کرائی۔ چنانچہ ایسا ہی وقوع میں آیا۔ واپس کیے ہوئے مبلغین کی تبلیغ سے بہت لوگ اسلام میں داخل ہوئے۔ اگر اسلام اور پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کو جنگ و قتال سے طبعاً نفرت نہ ہوتی تو اپنے طاقتور اور غالب ہونے اور دشمن کے کمزور اور عاجز ہونے کے باوجود کمزور شرائط پر ان سے صلح نہ کرتے۔ پس خلاصہ یہ کہ اسلام جنگ سے نفرت کرتا ہے، صلح کو پسند کرتا اور زبردستی سے مذہب میں داخل کرنے کو نہایت معیوب اور ناپسند جانتا ہے۔ پس ناظرین کو یہ امر ذہن نشین ہو گیا ہو گا کہ اسلام بزور شمشیر نہیں پھیلایا گیا۔
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۲۵۵۱) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۱۷۸۳)