کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 224
میں اگر بعض بے گناہ نہ ہوتے تو بقول مسیح کے موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں زانیین کو سنگسار نہ کرتے، پس جس زمانے میں یہودیوں نے زانیین کو سنگسار کیا تھا، وہ تو یقینا بے گناہ ہوں گے۔ اگر کہو کہ اس حکم پر کسی نے عمل ہی نہیں کیا تو کیا یہ حکم بے ہودہ اور عبث اتارا گیا تھا؟ پس ثابت ہوا کہ شریعت پر عمل کرنے سے انسان ایمان داراوربے گناہ ہو سکتا ہے۔ پس عیسائیوں کے اس عقیدے کی تردید ہو گئی کہ شریعت کو ایمان سے کچھ واسطہ نہیں ۔ (گلیتون باب ۳ درس ۱۲)