کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 213
زندگی کے دو حصے نظر آتے ہیں : پہلا حصہ قبل تعلیم جوانی کا ہے جس کی بابت کچھ کہنے کی حاجت ہی نہیں ۔ کون سی اخلاقی غلطی ہے جو اس عمر میں سوامی جی سے سرزد نہیں ہوئی۔ غلط بیانی، بد صحبتی، یہاں تک کہ منشیات اور بھنگ وغیرہ کا استعمال، جیسا کہ فرماتے ہیں کہ اس جگہ مجھے بڑا عیب لگ گیا، یعنی مجھ میں بھنگ وغیرہ کے استعمال کرنے کی عادت ہو گئی۔ (سوانحِ کلان صفحہ: ۱۹) یہ وہ سوامی جی ہیں جن کو پنڈت جی رِشی اور رسول مانتے ہیں ، جو صاف الفاظ میں بھنگ پینے کا اقرار کرتے ہیں جو نشہ بے ہوشی اور سکر پیدا کرنے میں عین شراب کے برابر ہے۔ پھر لطف یہ کہ آپ اس کو عیب اور گناہ بھی سمجھتے ہیں ۔ تا ہم اس کو چھوڑ نہیں سکتے، معلوم نہیں کہ پنڈت جی کے پاس ان کو اس آیت سے بری کرنے کا کیا جواب ہے۔