کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 207
بت پرستی کا صاف اقرار کرتے ہیں ۔ اُمید ہے کہ ہمارے سماجی دوست آیندہ اِسلام پر شر کی طعن کرنے سے پرہیز کریں گے۔ جن منتروں میں رشیوں کے دیوتاؤں کی پرستش کا ذکر ہے وہ منتر ان کی پرستش کرنے کے بعد بنائے گئے، تب ہی تو ان کا ذکر آیا ہے۔ جیسا کہ تاریخ واقعہ کے بعد لکھی جاتی ہے۔ پس آریہ کا دعویٰ کہ وید اناری اور قدیم ہیں ، باطل ہوا۔