کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 187
اکثر انصاف پسند آریہ سماجیوں کو بھی اپنا ہم خیال پایا۔ جب میرے دل کی بے چینی دور نہ ہوئی تو میں نے بعض آریہ سماجیوں کے کہنے کے مطابق اپنے شکوک و شبہات کو امرتسر کے مشہور اخبار اہلِ حدیث میں شائع کرایا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ سینکڑوں آریہ سماجی ویدوں کو غلط اور غیر الہامی ماننے پر مجبور ہو گئے۔ ان میں سے بعض آریہ سماج کے بڑے بڑے پنڈت اور پردھانوں کا نام بھی درج ہے۔ ویدارتھ صفحہ چھے تا سات۔ جب آریہ سماج کے مہارِشی سوامی دیانند کو ویدوں کا مخالف اور ان کا غلط ترجمہ کر کے ان کی خرابیوں پر پردہ ڈالنے والا ثابت کر دیا گیا تو یہ ایک ایسا زبر دست حملہ ہے جس سے مذہب کی بنیاد ہی اکھاڑی جاتی ہے۔ حیرانی کی بات ہے کہ سماجی دوستوں نے اس کا جواب کیوں نہیں شائع کیا۔ وجدِ دوم: گورو کل کانگڑی کے پاس شدہ طلبا میں سے ننانوے فی صد ویدوں کو غیر الہامی اور انسانی تصانیف مانتے ہیں ۔ بعض چوٹی کے آریہ سماجی علماے وید میرے مضامین مندرجہ اخبار اہلِ حدیث پڑھ کر بعض وید منتروں کو حد درجہ مخرب الاخلاق ماننے اور ان کے استخراج کے درپے ہیں ۔ بعض آریہ سماجی علما ویدوں میں تحریف اور ملاوٹ کے قائل ہو گئے ہیں ۔ وید ارتھ صفحہ ۱۰۔ اگر دعوی غیر صحیح اور پایۂ ثبوت تک پہنچا ہوا نہ ہوتا تو آریہ سماج کی طرف سے ایسے زبردست حملوں کے کئی ایک جواب شائع کیے جاتے۔ وجدِ سوم: اتھر وید کے ان سوکتوں میں مہاراجا پریکشت کا نام اور حال پایا جانے سے اتنا حصہ اتھر وید کا زمانہ مہابھارت سے بعد کی تصنیف یا ملاوٹ ہے۔ سارا اتھر وید، بلکہ سب سے پرانا رگ وید بھی مہابھارت کے بعد کی تصنیف ہیں یا زیادہ سے زیادہ مہا بھارت کے عن قریب مستقبل کی تصانیف ہیں ۔ ویدارتھ صفحہ ۱۱۔ تاریخی طور پر جب ویدوں کے بعد منتر، بلکہ سارا اتھروید اور رگ وید زمانہ مہابھارت کے یا اس کے ما بعد کی تصنیف ثابت ہو چکے تو اس سے سماجی دوستوں کا دعوی کہ وید انادی، یعنی قدیم ہیں ، غلط اور باطل ثابت ہوا، اسی طرح ویدوں میں تحریف اور ملاوٹ بھی ثابت ہو گئی۔ وجدِ چہارم: ویدوں کی سنسکرت میں صرف نحو کی بے شمار غلطیاں پائے جانے کے باعث ویدوں کے الہامی