کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 180
تقریظ حضرت مولانا سلطان احمد ساکن نت، گکھڑ أقول حامداً و مصلیاً۔ برادرانِ اسلام! السلام علیکم: میرے شاگرد احمد دین کو طالب علمی کے زمانے میں بھی غیر مذاہب کی کتب مطالعہ کرنے کا از حد شوق تھا۔ اسی اثنا میں ان کو ایک رسالہ مسمیٰ ’’سیرۃ المسیح‘‘ ملا۔ اس کے مصنف پادری ٹھاکرداس نے مسیح علیہ السلام اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا مقابلہ کرتے ہوئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں سب وشتم سے کام لیتے ہوئے افترا پردازی اور بہتان طرازی کرنے میں کوئی دقیقہ باقی نہ چھوڑا۔ مولوی احمد دین نے مجھے اس کے تحقیقی اور الزامی جواب سنائے، جو نہایت مدلل اور مبرہن تھے، جن کو سن کر دل میں سرور پیدا ہوا۔ میں نے اس کو نصیحت کی کہ ان جوابات کو کتابی صورت میں قلم بند کر کے شائع کرنا چاہیے، تا کہ اہلِ اسلام کے ہاتھ میں ایک دست آویز ہو۔ برادرانِ اسلام کی خدمت میں التماس ہے کہ اس کتاب کی اشاعت میں نہایت کوشش کر کے بنظر غور مطالعہ کریں اور عیسائیوں تک پہنچانے کی سعی بھی کیا کریں ،ا للہ آپ کو توفیق دے۔ آمین تقریظ حضرت مولانا محمد اسماعیل شیخ الحدیث والتفسیر گوجرانوالہ متعنا اللّٰه وجمیع المسلمین بطول حیاتہ، آمین ثم آمین الحمد للّٰه رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی رسولہ، و أصحابہ أجمعین۔ میں نے رسالہ ’’سیرت سید العالمین‘‘ کا بالاستیعاب مطالعہ کیا۔ مولوی احمد دین نے پادری ٹھاکرداس کے زہریلے حملے اور اعتراضات کا معقول جواب دے کر اہلِ اسلام کو تسلی دے دی، بلکہ ان