کتاب: مجموعہ رسائل گکھڑوی - صفحہ 178
سیرت سید العالمین مصنفہ فخرِاسلام، حضرت مولانا علامہ احمد الدین صاحب گکھڑوی رحمہ اللہ رسالہ ہذا میں پادری ٹھاکر داس کے زہریلے حملے، جو اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت اور عصمت پر کیے ہیں ، ان کا جواب تحقیقی اور الزامی دے کر براہینِ قاطعہ اور دلائلِ واضحہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت اور عصمت کو ثابت کیا گیا ہے۔ ناظرین باتمکین کی خدمت میں التماس ہے کہ آپ اس رسالے کو کم از کم اول سے آخر تک دو بار ضرور پڑھیں ۔ مسلمان اسے پڑھ کر ایمان کو تازہ کریں اور مسیحی دوستوں کو اگر حق ظاہر ہو جائے تو اس کے قبول کرنے سے ہر گز تاخیر نہ کریں ۔ دار أبي الطیب للنشر والتوزیع