کتاب: میں توبہ تو کرنا چاہتا ہوں لیکن؟ - صفحہ 88
ہے اور اس کے سامنے رو رو کر اپنے رخسار کو اس کی دہلیز کی مٹی میں خاک آلود کرتا ہے اور کہتا ہے: اے میرے پروردگار ! مجھ پر رحم فرما، کیونکہ تیرے سوا مجھ پر کوئی رحم کرنے والا نہیں، نہ تیرے سوا میرا کوئی مددگار ہے، نہ پناہ دینے والا اور تعاون کرنے والا ہے۔ یہ بندہ تیرا مسکین ہے، تیرا محتاج ہے اور تجھ سے سوال کرتا ہے۔ تو ہی اس کی جائے پناہ ہے۔ نہ تیرے سوا کوئی پناہ کی جگہ ہے اور نہ نجات کی۔ لہٰذا نیکی کے کاموں‌کی طرف آؤ، بھلائیاں کماو اور نیک بندوں کے رفیق بنو اور نیک چلن کے بعد کجی سے اور ہدایت کے بعد گمراہی سے بچ جاؤ۔ اور اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہے۔  والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ