کتاب: میں توبہ تو کرنا چاہتا ہوں لیکن؟ - صفحہ 30
گناہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہے جیسے اس نے گناہ کیا ہی نہیںجس شخص کو یہ خیال ہو کہ اس کے گناہ اس قدر زیادہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں معاف نہیں کرے گا اس کے لیے ہم ( "سو آدمیوں کے قاتل") یہ حدیث بیان کرتے ہیں
سو آدمیوں کا قاتل
ابو سعید بن مالک بن سنان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:-تم سے پہلے لوگوں میں ایک شخص نے ننانوے آدمیوں کو قتل کیا۔ اس نے لوگوں سے پوچھا کہ اس وقت زمین میں سب سے زیادہ عالم کون ہے تو اسے ایک راہب کا پتہ دیا گیا۔ وہ اس کے پاس آیا اور کہنے لگا: میں نے ننانوے آدمی قتل کیے ہیں، میرے لیے توبہ کی کوئی گنجائش ہے؟ راہب نے کہا: نہیں ۔ تواس نے اسے بھی قتل کر کے 100 پورے کر دیے۔ پھر اس نے لوگوںسے پوچھا کہ اہل زمین کا سب سے بڑا عالم کون ہے؟ تو اسے ایک عالم کا پتہ بتایا گیا۔ اس نے عالم سے کہا کہ میں نے سو آدمی قتل کیے ہیں۔ کیا میرے لیے توبہ کی گنجائش ہے؟ عالم نے کہا: ہاں، تمھارے اور توبہ کے درمیان کوئی چیز حائل نہیں۔ تم فلاں علاقے کی طرف چلے جاو۔وہاں لوگ اللہ کی