کتاب: میں توبہ تو کرنا چاہتا ہوں لیکن؟ - صفحہ 20
عظیم توبہ
اب ہم یہاں امت کے سابقین اولین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی توبہ کے چند نمونے پیش کرتے ہیں:حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ماعز بن مالک اسلمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے:اے اللہ کے رسول ! میں نے اپنے آپ پر ظلم کیا ، میں زنا کر بیٹھا ہوں ، میں چاہتا ہوں کہ آپ مجھے پاک کیجیے۔ آپ نے اسے واپس لوٹا دیا۔ دوسرے دن پھر ماعز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: اے اللہ کے رسول ! میں نے زنا کیا ہے۔ آپ نے دوبارہ اسے واپس لوٹا دیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی قوم کے پاس آدمی بھیجا اور ان سے پوچھا: کیا تم جانتے ہو کہ اسکی عقل میں کچھ فتور ہو، یا کوئی ایسی بات جسے تم ناپسند کرتے ہو؟وہ کہنے لگے : ہم تو یہی جانتے ہیں کہ اس کی عقل درست ہے۔ ہمارے دیکھنے میں تندرست آدمیوں میں سے ہے۔ پھر ماعز تیسری بار محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ نے پھر ان کی قوم کی طرف آدمی بھیجااور ان سے ماعز کی بابت پوچھا تو انہوں نے بتلایا کہ